BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
مارکٹس

بینک مکرمہ نے اسپانسر کی شیئر ہولڈنگ میں کمی کی اسکیم منظور کر لی

  • اسکیم کی حتمی منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشروط ہے
شائع اپ ڈیٹ

بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) نے اسپانسرز حصص (شیئرز) میں مجوزی تبدیلی اور اسکیم آف ارینجمنٹ کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اسپانسر کی حصہ داری میں کمی کی جائے گی اور زائد حصص باقی ماندہ شیئر ہولڈرز کو بلا معاوضہ منتقل اور تقسیم کردیے جائیں گے۔

بی ایم ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں آگاہ کیا کہ اس اسکیم کی حتمی منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشروط ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ بینک میں موجود اسپانسرز شیئرز کی تعداد میں تبدیلی کی تجویز کے حوالے سے (بی ایم ایل میں ان کی کل حصہ داری اب 861,163,883 مکمل ادا شدہ عام حصص پر مشتمل ہے، جو بی ایم ایل کے کل پیڈ اپ کیپیٹل کا 86.1 فیصد بنتا ہے)، ری اسٹرکچرنگ اسکیم کے مطابق یہ حصص انہیں 2.14 روپے (جو اسکیم میں منظور شدہ قیمت تھی) کے بجائے 6.25 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے جائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اسپانسر کے مطابق حصہ داری (شیئر ہولڈنگ) کو کم کرکے 75.8 فیصد تک لانا بی ایم ایل اور اس کے دیگر شیئر ہولڈرز کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

مزید برآں بورڈ نے بینک کے واجب الادا ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کے حوالے سے بھی ایک تجویز کی منظوری دی، جو مالی، ریگولیٹری اور وسیع تر معاشی چیلنجز کے باعث اکتوبر 2018 سے غیر ادا شدہ (unpaid) چلے آ رہے ہیں۔

اس تجویز کے تحت بی ایم ایل ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ ہولڈرز سے واجب الادا رقم کو بینک کے مکمل ادا شدہ عام حصص میں تبدیل کرنے کی منظوری حاصل کرے گا۔ اس کل رقم میں 1,495,515,000 روپے بطور اصل رقم اور 31 دسمبر 2025 تک جمع شدہ منافع کی مد میں 1,854,511,777.28 روپے شامل ہیں۔

یہ حصص 6.25 روپے فی شیئر کی قیمت پر جاری کیے جائیں گے (جس میں 94.734080314649 فیصد شیئر کمی کا رد و بدل شامل ہو سکتا ہے) اور یہ ٹی ایف سی ہولڈرز کو ان کی موجودہ حصہ داری کے تناسب سے الاٹ کیے جائیں گے۔ منظوری کی صورت میں، اس تبدیلی سے بینک کے شیئر کیپٹل میں 3,350,026,777 روپے کا اضافہ ہو گا۔

Comments

200 حروف