BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

بڑے پیمانے پر اصلاحات کے بعد میری ٹائم سیکٹر کا 100 ارب روپے کا ریکارڈ منافع، جنید انور چوہدری

  • کفایت شعاری مہم کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اوور ٹائم کی مد میں ماہانہ 7 کروڑ روپے بچائے گئے، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ وسیع تر اصلاحات کے نتیجے میں بحری شعبے نے سال 2025 کے دوران 100 ارب روپے (360 ملین ڈالر) کا ریکارڈ منافع کمایا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور ملک کو علاقائی تجارتی و لاجسٹکس حب بنانا ہے۔

وزارت کی سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے 2025 کو تبدیلی کا سال قرار دیا، جس میں قانون سازی، ڈیجیٹلائزیشن اور انفرااسٹرکچر سے متعلق دو درجن سے زائد اقدامات کیے گئے۔ جنید چوہدری نے مزید بتایا کہ نیشنل میری ٹائم اور شپنگ پالیسیز کو حتمی شکل دی گئی ہے، تاکہ غیر ملکی بحری جہازوں پر انحصار کم کر کے زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ نیشنل فشریز پالیسی کے ذریعے مچھلی کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بندرگاہوں کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ نے 5 کروڑ 40 لاکھ ٹن کارگو ہینڈل کر کے ریکارڈ قائم کیاہے، جبکہ جہازوں کے قیام کے وقت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اوور ٹائم کی مد میں ماہانہ 7 کروڑ روپے بچائے گئے اور ہزاروں زائد اسامیوں کے خاتمے سے اربوں روپے کی بچت ہوئی۔ زمینوں کی واگزاری مہم میں پورٹ حکام نے 110 ارب روپے مالیت کی 150 ایکڑ اراضی تجاوزات سے چھڑائی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بحری فیری سروس کا آغاز کیا گیا اور سی ٹو اسٹیل پروجیکٹ کے ذریعے جہازوں کی ری سائیکلنگ کو اسٹیل کی پیداوار سے جوڑا جا رہا ہے۔

وزارت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سیکرٹریٹ کا قیام اور 100 فیصد ای آفس کا نفاذ بھی اصلاحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات پاکستان کی طویل ساحلی پٹی کو ایک پائیدار معاشی اثاثے میں بدل دیں گے۔

Comments

200 حروف