BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

2026 کی پہلی آئی پی او: پاک قطر جنرل تکافل کے حصص کی قیمت 14 روپے کی بالائی حد کو چھو گئی

  • بولی کی قیمت دن کے آغاز میں کم از کم یا فلور پرائس 10 روپے فی شیئر سے 40 فیصد اضافے کے ساتھ بالائی حد 14 روپے فی شیئر تک جا پہنچی
شائع January 22, 2026 اپ ڈیٹ January 22, 2026 09:30am

سال 2026 کی پہلی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) میں پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ ڈچ بڈنگ(بک بلڈنگ) کے پہلے دن مقررہ حد تک بڑھ کر 14 روپے فی شیئر تک پہنچ گئی۔

بولی کی قیمت دن کے آغاز میں کم از کم یا فلور پرائس 10 روپے فی شیئر سے 40 فیصد اضافے کے ساتھ بالائی حد 14 روپے فی شیئر تک جا پہنچی۔

جنرل تکافل کمپنی نے آئی پی او کے ذریعے مجموعی طور پر 420 ملین روپے کی زیادہ سے زیادہ مطلوبہ فنانسنگ حاصل کر لی، جس کے لیے ادارہ جاتی، اعلیٰ مالیت رکھنے والے اور عام سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 30 ملین حصص فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

دو روزہ بک بلڈنگ کا عمل جمعرات کو مکمل ہوگا، جس کے دوران کمپنی کل 30 ملین حصص میں سے 75 فیصد یعنی 22.50 ملین حصص ادارہ جاتی اور اعلیٰ مالیت رکھنے والے انفرادی سرمایہ کاروں کو فروخت کرے گی۔ باقی 25 فیصد یعنی 7.5 ملین حصص بعد ازاں اسی اسٹرائیک پرائس یعنی 14 روپے فی شیئر پر عام سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پاک قطر جنرل تکافل کی بولی اسکرین پر دستیاب نتائج کے مطابق ادارہ جاتی اور اعلیٰ مالیت رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے پیش کیے گئے حصص تقریباً چھ گنا زائد سبسکرائب ہوئے، جہاں 22.50 ملین حصص کے مقابلے میں 132.70 ملین حصص کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔

آئی پی او کے لیڈ مینیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ پاک قطر جنرل تکافل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی پہلی آئی پی او کمپنی بن گئی ہے جس نے بک بلڈنگ کے پہلے ہی گھنٹے میں زائد سبسکرپشن حاصل کی اور 14 روپے کی بالائی حد کو چھو لیا۔

ان کے مطابق بک بلڈنگ کا عمل جمعرات تک جاری رہے گا اور نئی بولیاں صرف 14 روپے فی شیئر پر پرو ریٹا بنیادوں پر قبول کی جائیں گی۔

آئی پی او کے پراسپیکٹس کے مطابق اس اجرا کا بنیادی مقصد پاکستان کی تکافل انڈسٹری میں پاک قطر جنرل تکافل کی پوزیشن کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔ کمپنی اپنے کیپیٹل بیس کو مضبوط کرنے، سالوینسی مارجن بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ جدید، صارف دوست اور کم لاگت تکافل مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پراسپیکٹس کے مطابق اس وقت کمپنی کا جاری شدہ اور ادا شدہ سرمایہ 711.071 ملین روپے ہے، جو عوامی پیشکش سے حاصل ہونے والی رقم کے بعد بڑھ کر 1.011 ارب روپے ہو جائے گا، جس سے کمپنی کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نان لائف انشورنس اور تکافل آپریٹرز کے لیے مقرر کردہ ریگولیٹری اہداف پورے کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف