BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی، 80 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں

  • عمارت کی "خستہ حال اور غیر مستحکم" کیفیت انتہائی احتیاط کی متقاضی ہے
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں ریسکیو حکام کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے، جبکہ 80 سے زائد لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی ٹیموں کو عمارت کی غیر مستحکم بالائی منزلوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گل پلازہ میں ریسکیو ٹیموں نے پہلا فلور کلیئر کردیا ہے، جبکہ دوسری اور تیسری منزل پر سرچنگ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ کا 40 فیصد حصہ گرچکا ہے، باقی عمارت بھی انہتائی کمزور ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھاری مشینری اور امدادی گاڑیاں کئی گھنٹوں سے ساکت کھڑی ہیں۔عمارت کے پچھلے حصے میں محدود ریسکیو ٹیمیں انتہائی کم وسائل کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔

آج صبح عمارت کی چھت پر کھڑی گاڑیوں کو کرین کی مدد سے نیچے اُتار لیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے اہم تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 26 میں سے صرف 7 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے کیونکہ کئی لاشیں اتنی جل چکی ہیں کہ پہچاننا ناممکن ہے۔

ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے لواحقین کے 48 ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے جا چکے ہیں تاکہ لاشوں کی درست اور حتمی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔

عینی شاہدین اور متاثرہ خاندانوں نے ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اضافی نفری اور جدید مشینری فراہم کی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی خراب اور غیر مستحکم حالت انتہائی احتیاط کی متقاضی ہے تاکہ کسی ثانوی انہدام سے ریسکیو ٹیم کے افراد محفوظ رہ سکیں۔ فی الحال، گل پلازہ کے عقب میں علاقہ سیل کر دیا گیا ہے اور 83 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

Comments

Comments are closed.