BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ زیرِ غور ہے، رضا حیات

  • تینوں ممالک اس پر غور و خوض کر رہے ہیں اور یہ معاہدہ گزشتہ 10 ماہ سے زیرِ بحث ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے وزیرِ دفاعی پیداوار نے کہا ہے کہ تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے ایک مجوزہ دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جو گزشتہ دو برسوں میں خطے میں تشدد کے کسی ممکنہ بھڑکاؤ کے مقابلے کے لیے ایک حفاظتی انتظام کی کوشش کا اشارہ دیتا ہے۔

وزیرِ دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے بدھ کے روز رائٹرز کو بتایا کہ تین علاقائی طاقتوں کے درمیان یہ ممکنہ معاہدہ گزشتہ سال اعلان کیے گئے دوطرفہ سعودی پاکستانی معاہدے سے الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ریاستوں کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ ” پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہ فریقی معاہدہ پہلے ہی زیرِ غور ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”معاہدے کا مسودہ ہمارے پاس موجود ہے۔ یہی مسودہ سعودی عرب کے پاس بھی ہے اور ترکی کے پاس بھی۔ تینوں ممالک اس پر غور و خوض کر رہے ہیں، اور یہ معاہدہ گزشتہ 10 ماہ سے زیرِ بحث ہے۔“

جمعرات کو استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، تینوں فریقوں کے درمیان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سوال کے جواب میں ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ بات چیت ضرور ہوئی ہے، تاہم اب تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے۔

فیدان نے کہا کہ خطے میں بداعتمادی پر قابو پانے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی بداعتمادی ایسے ” خلا اور مسائل“ کو جنم دیتی ہے جن کے نتیجے میں بیرونی بالادست قوتیں ابھرتی ہیں، یا دہشت گردی کے باعث جنگ اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

فیدان نے کہا کہ ” ان تمام عوامل کے بعد ہمارے پاس ایک تجویز یہ ہے کہ تمام علاقائی ممالک سلامتی کے معاملے پر تعاون کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے لیے اکٹھے ہوں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ ممالک “ایک دوسرے پر اعتماد کریں” تو علاقائی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ” اس وقت ملاقاتیں اور بات چیت جاری ہے، لیکن ابھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ ہمارے صدر (طیب اردوان) کا وژن ایک ایسے جامع پلیٹ فارم کا ہے جو وسیع تر اور بڑی سطح پر تعاون اور استحکام کو فروغ دے،“ تاہم انہوں نے براہِ راست پاکستان یا سعودی عرب کا نام نہیں لیا۔

Comments

Comments are closed.