BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ ، امن کمیٹی کے 4 ارکان قتل

  • خیبر پختونخوا میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں منگل کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے مقامی امن کمیٹی کے چار ارکان کو قتل کر دیا۔مقتولین ایک جرگے سے واپسی پر گلبدین لنڈائی کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ انہیں راستے میں روک کر نشانہ بنایا گیا۔

گھات لگا کر کیے گئے اس حملے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے چاروں ارکان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خارجیوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں اور پوری قوم ان عناصر کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے متحد ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2025 میں بھی بنوں میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کر کے متعدد ارکان کو قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ رواں ماہ 4 جنوری کو بھی بنوں اور لکی مروت میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں ٹریفک پولیس انچارج سمیت چار اہلکار شہید ہوئے تھے۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز(سی آر ایس ایس) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مجموعی تشدد میں تقریباً 34 فیصد اضافے کے ساتھ سال 2025 پاکستان کے لیے ایک دہائی کا پرتشدد ترین سال ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے پاکستان میں تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں دہشت گرد حملوں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے 1,272 واقعات میں عام شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور شرپسندوں سمیت مجموعی طور پر 3,417 افراد جاں بحق اور 2,134 زخمی ہوئے۔ سال 2024 کے مقابلے میں 2025 میں ہلاکتوں کی تعداد 2,555 سے بڑھ کر 3,417 ہوگئی، جو کہ تشدد میں 34 فیصد سالانہ اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

تشدد کا سب سے زیادہ اضافہ خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہلاکتیں 2024 میں 1,620 سے بڑھ کر 2025 میں 2,331 تک پہنچ گئیں، جو کہ صوبے میں تشدد کے واقعات میں 44 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.