BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس کی وصولی ، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا امتیازی نفاذ ختم کرنے کا مطالبہ

  • پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا پنجاب اور سندھ میں سیکشن 7 ای کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار
شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سے رابطہ کیا گیا ہے ،تاکہ سندھ اور پنجاب کے لاکھوں ٹیکس دہندگان کے خلاف جاری اس انفورسمنٹ کو ختم کیا جا سکے جسے ”امتیازی“ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ان سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن سیون ای کے تحت غیر منقولہ جائیدادوں پر متنازع ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے) نے اس سلسلے میں ٹیکس حکام کے سامنے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی ہے، جبکہ ملک کے ریئل اسٹیٹ ماہر محمد احسن ملک بھی یہ معاملہ طویل عرصے سے اٹھا رہے ہیں۔

پی ٹی بی اے کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب اور سندھ کے ضلعی ٹیکس بارز سے بڑی تعداد میں شکایات ملی ہیں کہ وہاں فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے سیکشن 7 ای کے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی، جس سے اس قانون کے نفاذ میں عدم تسلسل اور سنگین تحفظات پیدا ہو رہے ہیں۔

اس سیکشن کا پس منظر یہ ہے کہ اسے فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے اثاثوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے 5 فیصد پر فرضی آمدنی پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، جو کہ عملی طور پر جائیداد کی مالیت کا ایک فیصد بنتا ہے۔ اس قانون کو ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا کہ یہ وفاق کے آئینی دائرہ اختیار سے باہر ہے، جس پر سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اسے آئینی قرار دیا، جبکہ اسلام آباد، پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹس نے اسے غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کر دیا۔

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ ان تمام فیصلوں کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھیں جو اب 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کو منتقل ہو چکی ہیں۔ چونکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ہائی کورٹس کے فیصلے تاحال برقرار ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں معطل نہیں کیا، اس لیے ان علاقوں میں ٹیکس وصولی نہیں ہو رہی، جبکہ پنجاب اور سندھ میں ٹیکس دہندگان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جسے ٹیکس بار نے امتیازی سلوک قرار دے کر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.