BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک

  • شمالی وزیرستان اور کرم میں آپریشنز، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں کے دوران 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں عمل میں آئی، جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تھا۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتا رہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

Comments

Comments are closed.