BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  • سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا ایشیز سیریز کا پنک بال ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا ایشیز سیریز کا پنک بال ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔

عثمان خواجہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کرنے والے کھلاڑی تھے اور وہ 88 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔ 39 سالہ عثمان خواجہ نے 2011 میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 15 سالہ طویل کیریئر میں 6 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ نے میدان کے باہر بھی عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے ایک نمایاں میراث قائم کی۔ وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

عثمان خواجہ کو 2023 میں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا گیا تھا جبکہ وہ اسی سال آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ سب سے نمایاں احساس قناعت کا ہے، وہ آسٹریلیا کی جانب سے بڑی تعداد میں میچز کھیلنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ لوگوں کے لیے باعثِ تحریک بنے ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ عثمان خواجہ نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے آسٹریلوی کرکٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے بھی انہوں نے ایک مثبت تاثر چھوڑا اور وہ ایک اسٹائلش اور شاندار بیٹر رہے ہیں۔

ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے اور ان کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔



Comments

Comments are closed.