دسمبر، سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد معمولی اضافہ
- برآمدی حجم دسمبر 2024 کے 783,550 ٹن سے کم ہوکر دسمبر 2025 میں 621,685 ٹن رہ گیا
دسمبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.47 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر 2025 میں سیمنٹ کی کل فروخت 4.347 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 4.284 ملین ٹن تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، دسمبر 2025 کے دوران مقامی منڈی میں سیمنٹ کی فروخت 3.725 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2024 میں 3.5 ملین ٹن تھی، یوں 6.42 فیصد اضافہ ہوا، تاہم برآمدی فروخت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور دسمبر 2025 میں 20.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب برآمدی حجم دسمبر 2024 کے 783,550 ٹن سے کم ہوکر دسمبر 2025 میں 621,685 ٹن رہ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران یعنی جولائی تا دسمبر 2025 سیمنٹ کی مجموعی فروخت مقامی اور برآمدی 25.783 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 23.510 ملین ٹن تھی، یوں 9.67 فیصد اضافہ ہوا۔
اس مدت کے دوران مقامی فروخت 21.152 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 18.7 ملین ٹن تھی، یعنی 13.11 فیصد اضافہ ہوا تاہم برآمدی فروخت میں 3.73 فیصد کمی ہوئی اور حجم 4.81 ملین ٹن سے کم ہو کر 4.631 ملین ٹن رہ گیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025
























Comments
Comments are closed.