BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کا متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

  • سعودی عرب پر پرامن کارروائی کے اعلان کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کا الزام
شائع اپ ڈیٹ

یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسندوں سے فوجی ٹھکانے واپس لینے کے لیے پُرامن آپریشن کا آغاز کردیا ، تاہم علیحدگی پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اعلان کے فوراً بعد سعودی طیاروں نے سات فضائی حملے کیے ہیں۔

یمن کے صوبے حضرموت کے گورنر نے اس فوجی اقدام کا اعلان کیا، جو دسمبر سے جاری سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کا شاخسانہ ہے۔ یو اے ای کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سینئر عہدیدار عمرو البیض نے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب نے پُرامن آپریشن کا اعلان کر کے عالمی برادری کو گمراہ کیا، جبکہ حقیقت میں چند ہی منٹوں میں فضائی حملے شروع کر دیے گئے۔

سعودی نواز حکومت نے ہوم لینڈ شیلڈ فورسز کو حضرموت میں امن و امان کی بحالی کا حکم دیا ہے، جبکہ ایس ٹی سی کے ترجمان محمد النقیب نے فورسز کو ہائی الرٹ رہنے اور بھرپور جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی بکتر بند گاڑیاں الخشعہ فوجی کیمپ کی طرف بڑھ رہی ہیں جس پر دسمبر میں علیحدگی پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

دونوں خلیجی قوتوں کے درمیان تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سعودی عرب نے اماراتی افواج کو 24 گھنٹوں میں یمن چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ عدن ایئرپورٹ پر پروازوں کی بندش پر بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے الزام لگایا کہ ایس ٹی سی لیڈر عیدروس الزبیدی نے سعودی وفد کے جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی،جبکہ علیحدگی پسندوں نے اسے سعودی فضائی ناکہ بندی قرار دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.