BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

غیر منظم ایل ای او سیٹلائٹس کے بڑھتے خطرات، پاکستان کا خلا میں قانون کی بالادستی پر زور

اصلاحی اقدامات کے بغیر ترقی پذیر اور ابھرتے خلائی ممالک طویل المدتی طور پر حاشیے پر چلے جائیں گے، قیصر سرورانی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے خلا بالخصوص لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) میں قانون کی حکمرانی اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے قانونی طور پر پابند بین الاقوامی معاہدوں پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غیر منظم ایل ای او سیٹلائٹس ڈیجیٹل عدم مساوات، غلط معلومات کے پھیلاؤ، عسکریت پسندی، خودمختاری کو لاحق خطرات اور خلائی ملبے جیسے سنگین مسائل کو جنم دے رہے ہیں۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر گل قیصر سرورانی نے سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو روسی فیڈریشن کے زیر اہتمام آریا فارمولے کے تحت منعقد ہوا۔

اجلاس میں غیر منظم ایل ای او سیٹلائٹس سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایل ای او میں تجارتی سرگرمیوں کے غیر منظم پھیلاؤ کے باعث آربیٹل سلاٹس، اسپیکٹرم، اسپیس سچویشنل اویئرنیس صلاحیتوں اور معاشی فوائد محدود ممالک اور اداروں تک مرتکز ہورہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اصلاحی اقدامات کے بغیر ترقی پذیر اور ابھرتے خلائی ممالک طویل المدتی طور پر حاشیے پر چلے جائیں گے۔

گل قیصر سرورانی نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ خلا بشمول لو ارتھ آربٹ تمام انسانیت کی مشترکہ میراث ہے اور اس پر کسی ملک یا ادارے کی اجارہ داری قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی یا تجارتی غلبہ ،خصوصی رسائی یا ضابطہ جاتی برتری میں تبدیل نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میگا کانسٹیلیشنز میں تیزی سے اضافے کے باعث خلائی گنجائش میں ازدھام، اسپیکٹرم کے لیے مسابقت اور خلائی ملبے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جو مستقبل میں ایل ای او کے پائیدار استعمال اور نئے ممالک کی منصفانہ رسائی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ تجارتی ایل ای او نظاموں کا فوجی اور انٹیلی جنس مقاصد میں بڑھتا استعمال شہری اور عسکری حدود کو دھندلا رہا ہے جس سے غلط فہمی، کشیدگی اور غیر ارادی تصادم کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت خلا میں ہونے والی تمام قومی سرگرمیوں کی ذمہ داری ریاستوں پر عائد ہوتی ہے چاہے وہ سرگرمیاں نجی اداروں کے ذریعے ہی کیوں نہ انجام دی جارہی ہوں۔

گل قیصر سرورانی نے کہا کہ ایل ای او سے متعلق خطرات کو خلائی سلامتی کے وسیع تر تناظر سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا جن میں خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، اینٹی سیٹلائٹ صلاحیتوں کی ترقی اور خلائی اثاثوں کا جوہری، سائبر اور روایتی فوجی حکمت عملیوں میں انضمام شامل ہے جو مجموعی طور پر عالمی اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ای او نظاموں کا غلط معلومات پھیلانے، سماجی عدم استحکام پیدا کرنے یا داخلی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصولوں کے منافی ہے جبکہ موجودہ بین الاقوامی نظام ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان رضاکارانہ ضابطوں اور شفافیت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، تاہم یہ جامع اور قانونی طور پر پابند بین الاقوامی معاہدوں کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے خلائی چیلنجز خصوصاً ایل ای او کے پھیلاؤ سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان موجود تکنیکی اور ضابطہ جاتی خلیج کو مزید وسیع نہیں کرنا چاہیے۔

Comments

Comments are closed.