دنیا
نئے جنگ بندی معاہدے کے تحت تھائی لینڈ نے 18 کمبوڈیائی فوجیوں کو رہا کر دیا
- جھڑپوں کے دوران جنگی طیاروں کی کارروائیاں ، راکٹ فائر کا تبادلہ اور توپ خانے کی شدید گولہ باری شامل رہی
تھائی لینڈ نے نئے جنگ بندی معاہدے کے تحت 18 کمبوڈیائی فوجیوں کو رہا کر دیا، جس سے ہفتوں سے جاری سرحدی جھڑپوں کے بعد تناؤ میں کمی آئی ہے۔
یہ جھڑپیں 20 دن تک جاری رہیں، جن میں 101 افراد ہلاک اور لاکھوں شہری بے گھر ہوئے۔ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں، راکٹوں اور توپ خانے کا شدید استعمال کیا گیا۔
کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ فوجی 155 دن تک تھائی لینڈ کی تحویل میں رہنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، جہاں انہیں ”ہیرو“ قرار دیا گیا۔
تھائی لینڈ نے ان فوجیوں کی رہائی کو 72 گھنٹے تک جنگ بندی برقرار رہنے سے مشروط کیا تھا۔ اگرچہ تھائی لینڈ کے الزامات کے باعث رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہوئی، تاہم عالمی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی نگرانی میں یہ عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ ریڈ کراس نے اسے امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔






















Comments