BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے باہر

انجری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں واپس بلا لیا ہے، شاہین شاہ آفریدی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔

آج نیوں کے مطابق شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ انجری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں واپس بلا لیا ہے جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ میں مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

شاہین آفریدی اس وقت آسٹریلوی فرنچائز برسبین ہیٹ کی نمائندگی کررہے تھے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں برسبین ہیٹ کی ٹیم اور اس کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے حد محبت اور حوصلہ افزائی ملی، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث انہیں اب ری ہیب کے مرحلے سے گزرنا ہوگا تاکہ مکمل فٹنس حاصل کی جاسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ میدانوں میں واپسی کریں گے۔

شاہین نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ بگ بیش لیگ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے، تاہم وہ اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے شاہین آفریدی کی واپسی کا فیصلہ احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کے لیے ان کی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ شاہین آفریدی جلد مکمل صحت کے ساتھ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Comments

Comments are closed.