BR100 Increased By (0.74%)
BR30 Increased By (0.83%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.38 Increased By ▲ 0.18 (0.71%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.16 Increased By ▲ 0.32 (1.54%)
DGKC 196.30 Increased By ▲ 3.33 (1.73%)
FABL 90.09 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 53.55 Increased By ▲ 0.72 (1.36%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.12 Increased By ▲ 0.15 (0.79%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.48 Increased By ▲ 1.10 (0.51%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
LOTCHEM 28.16 Increased By ▲ 0.27 (0.97%)
MLCF 87.57 Increased By ▲ 1.06 (1.23%)
OGDC 322.70 Increased By ▲ 2.74 (0.86%)
PAEL 39.65 Increased By ▲ 0.23 (0.58%)
PIBTL 16.83 Increased By ▲ 0.16 (0.96%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 230.24 Increased By ▲ 2.06 (0.9%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.39 Increased By ▲ 0.21 (0.21%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.07 (0.85%)
TPLP 8.37 Increased By ▲ 0.15 (1.82%)
TRG 70.35 Increased By ▲ 0.64 (0.92%)
UNITY 11.76 Increased By ▲ 0.09 (0.77%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)
کاروبار اور معیشت

200 میں سے 80 فیصد غائب شدہ ادویات دوبارہ مارکیٹ میں دستیاب ، فارما ایسوسی ایشن

  • تقریباً دو سال قبل پیداواری لاگت بڑھنے سے 200 ادویات کی پیداوار بند ، دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوئی ، سابق چیئرمین پی پی ایم اے توقیر الحق
شائع December 26, 2025 اپ ڈیٹ December 26, 2025 04:10pm

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ گزشتہ 22 ماہ کے دوران پاکستان میں 200 میں سے 80 فیصد سے زائد غائب شدہ ادویات کی دوبارہ پیداوارشروع ہوگئی اوراب یہ ریٹیل مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جس سے ملک میں ادویات کی کمی کا بحران ختم ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مریضوں کی ادویات تک رسائی حالیہ دنوں میں ایک نئے بلند ترین معیار تک پہنچ گئی ہے۔ تقریباً دو سال قبل 200 ادویات کی پیداوار بند ہو گئی تھی کیونکہ ان کی پیداوار لاگت ملک میں ان کے ریٹیل قیمت سے زیادہ ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے شدید کمی واقع ہوئی، جس پر مریضوں اور طبی پیشہ ور افراد کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیاگیا۔

ان ادویات میں زندگی بچانے والی ادویات شامل تھیں جو ٹی بی، کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

تاہم غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کی ریگولیٹری پابندی ہٹانے کے بعد اور کمپنیوں کو خود ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی اجازت دی جانے کے بعد پیداواری اور سپلائی چین کی صورتحال معمول پر آ گئی۔

پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین توقیر الحق نے بزنس ریکارڈر کو بتایا 200 میں سے تقریباً 160 ادویات دوبارہ ملکی مارکیٹ میں مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی 40 ادویات آئندہ تین سے چار ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی، کیونکہ ان کی پیداوار درآمد شدہ خام مال کی دستیابی پر منحصر ہے۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کے اختیارات رکھتے ہوئے گزشتہ 22 ماہ میں تقریباً 100 اہم ادویات کی قیمت پیداواری لاگت سے اوپر مقرر کی، جس سے صورتحال بہتر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ادویات کی قیمتوں میں ریگولیشن ہٹانے کے بعد قیمتیں بڑھنے کے بجائے مقابلے نے مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی بڑھا دی اور جعلی و بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوا، جس سے اصلی ادویات تک ملک گیر رسائی ممکن ہوئی۔

توقیر الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں تقریباً 700 فارماسیوٹیکل کمپنیاں ہیں، جن میں 10 کے قریب ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران بہت سی کمپنیوں نے پیداوار کی بحالی اور توسیع میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات نے نہ صرف ملک میں پیداواری عمل دوبارہ شروع کیا بلکہ برآمدات کو بھی فروغ دیا، جو 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال میں دو دہائی کی بلند ترین شرح 34 فیصد تک پہنچ گئی اور ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی برآمدات کی پانچویں پوزیشن حاصل کی جب کہ مقامی طور پر تیار شدہ ادویات کی بیرون ملک فروخت 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید برآں 9 کمپنیوں نے عالمی معیار کی سند جیسے پی آئی سی/ایس اوروبلیوایچ او حاصل کر لی ہیں، جس سے انہیں یورپ اور امریکہ جیسے اعلیٰ درجے کے بین الاقوامی مارکیٹوں میں فروخت کی اجازت مل گئی۔ آئندہ ایک سال میں مزید 10 سے 12 کمپنیاں برآمدات کے لیے ضروری تصدیقات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Comments

200 حروف