BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

عالمی مارکیٹ میں سونا 4,500 ڈالر کی سطح سے تجاوز، چاندی اور پلاٹینم نے بھی ریکارڈ قائم کردیے

  • پیلاڈیم تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 1,897.11 ڈالر پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بدھ کو پہلی بار 4,500 ڈالر فی اونس کی حد عبور کرگئی جبکہ چاندی اور پلاٹینم نے بھی نئی ریکارڈ سطح کو چھو لیا۔ سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کی طلب اور توقعات کے پیش نظر قیمتی دھاتوں کا رخ کیا ہے جس کی بڑی وجہ یہ توقعات ہیں کہ امریکہ میں شرحِ سود آئندہ سال مزید کم ہوجائے گی۔

عالمی وقت کے مطابق صبح 03:59 بجے تک سونے کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,492.51 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اسی سیشن کے اوائل میں قیمت 4,525.19 ڈالر کی بلند ترین تاریخی سطح کو چھو چکی تھی۔

فروری کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,520.60 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی اور پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ چاندی 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 72.27 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ پلاٹینم میں 3.3 فیصد کا بڑا اچھال دیکھا گیا، جس سے اس کی قیمت 2,351.05 ڈالر ہوگئی۔

پیلاڈیم تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 1,897.11 ڈالر پر پہنچ گیا، جو پچھلے تین سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔

ٹیسٹی لائیو کے ہیڈ آف گلوبل میکرو، ایلیہ سپیوک نے قیمتی دھاتوں کی موجودہ لہر کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی دھاتیں اب محض ایک تجارتی اثاثہ نہیں رہیں، بلکہ یہ اس تصور کے گرد ایک قیاس آرائی پر مبنی بیانیہ بن چکی ہیں کہ ڈی گلوبلائزیشن کے دور میں آپ کو ایک ایسے اثاثے کی ضرورت ہے جو غیر جانبدار ثالث کے طور پر کام کر سکے۔ ایک ایسا اثاثہ جو کسی ملکی یا ریاستی خطرے سے آزاد ہو، خاص طور پر جب امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔

Comments

Comments are closed.