BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی: مختلف حقوق کے حامل شیئرز سے متعلق ریگولیشن میں اہم ترامیم

  • ترامیم کا مقصد اقلیتی شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور شیئرز کی مناسب قیمت کے تعین کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کمپنیز ( فردر ایشو آف شیئرز) ریگولیشنز 2020 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ ترامیم لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے مختلف حقوق اور مراعات کے حامل شیئرز کے اجراء سے متعلق ہیں۔

ان ترامیم کا مقصد اقلیتی شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور شیئرز کی مناسب قیمت کے تعین کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پیر کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اہم ترامیم کے مطابق ووٹنگ حق رکھنے والے عام شیئرز پر فی شیئر یکساں شرح سے منافع دیا جائے گا۔ ’’ایک شیئر، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کے تحت عام شیئرز کی مجموعی ووٹنگ پاور، کمپنی کے تمام جاری شدہ شیئرز کی کل ووٹنگ پاور کا کم از کم 75 فیصد ہونی چاہئے۔ مختلف ووٹنگ حقوق رکھنے والے شیئرز کو فی شیئر زیادہ سے زیادہ پانچ ووٹ دیئے جائیں گے۔ مختلف حقوق کے حامل عام شیئرز کو لسٹڈ سکیورٹیز کے طور پر جاری کیا جائے گا۔

یہ ترامیم اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مالی فوائد منصفانہ ہوں، عام شیئر زکی اہمیت برقرار رہے، مفادات کے ٹکراؤ کے امکانات کم ہوں، اختیار چند ہاتھوں میں غیر ضروری طور پر جمع نہ ہو اور بہتر و منصفانہ گورننس کو فروغ ملے۔

یہ ترامیم اہم سٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد نوٹیفائی کی گئی ہیں جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی ، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ، لسٹڈ کمپنیاں، کنسلٹنٹس، پیشہ وارانہ ادارے اور لاء فرمیں شامل ہیں۔ موصول ہونے والی آرا کا بغور جائزہ لیا گیا اور ان کی بنیاد پر ایس ای سی پی نےریگولیشن میں ترامیم کو حتمی شکل دے کر نوٹیفائی کر دیا ہے۔


کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.