BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

برآمدات میں کمی کے باوجود بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری، 5.02 فیصد کی گروتھ ریکارڈ

  • آٹو موبائل سیکٹر میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران برآمدات میں کمی کے باوجود بڑی صنعتوں کی 5.02 فیصد کی متاثر کن گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبرکے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) سیکٹر کی پیدوار میں سالانہ بنیاد پر 8.33 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ بنیاد پر اس میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا۔

ایل ایس ایم سیکٹر کے کوانٹم انڈیکس نمبرز میں ان کے وزن کے مطابق مجموعی طور پر 5.02 فیصد کی شرح نمو میں اہم حصہ ڈالنے والے شعبے درج ذیل ہیں:آٹوموبائلز (1.82)، پٹرولیم مصنوعات (0.89)، گارمنٹس (0.83)، سیمنٹ (0.83)، اور خوراک (0.66) نے مثبت رجحان میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا جب کہ اس کے برعکس فارماسیوٹیکل (منفی 0.43)، فرنیچر (منفی 0.26)، کیمیکلز (منفی 0.16) اور آئرن و اسٹیل (منفی 0.15) کی کارکردگی منفی رہی۔

جولائی تا اکتوبر 25-2024 کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 26-2025 کے دوران خوراک، مشروبات، تمباکو، ٹیکسٹائل، ملبوسات ، چمڑے کی مصنوعات، پیپر اینڈ بورڈ، کوک اور پٹرولیم مصنوعات، ربڑ کی مصنوعات، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، فیبریکیٹڈ میٹل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات، الیکٹریکل آلات، آٹوموبائلز، اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب، لکڑی کی مصنوعات، کیمیکلز، دواسازی، لوہا و اسٹیل مصنوعات، مشینری و آلات، اور فرنیچر کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس متاثر کن مجموعی گروتھ کی سب سے بڑی وجہ آٹوموبائل سیکٹر کی غیر معمولی کارکردگی ہے جس نے اکتوبر میں سالانہ بنیاد پر 79 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ برآمدات میں کمی کا رجحان ہے لیکن مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے مضبوط نمو دیکھی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، ڈالر کی بلند شرح کی وجہ سے اکثر درآمدی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں جس نے مقامی صنعت کو پنپنے کا موقع دیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات 14.54 فیصد کمی کے ساتھ 12.87 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 13.72 ارب ڈالر تھیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.