ایل ایس ایم کی پیداوار میں 4.98 فیصد اضافے کا سرکاری دعویٰ بظاہر حوصلہ افزا ہے، مگر بلند پیداواری لاگت، سخت مالیاتی پالیسی، مہنگی توانائی، کمزور نجی شعبے کے قرض اور صنعتوں کی بندش جیسے عوامل اس دعوے کی پائیداری پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔
بیرونی ماحول محض غیر مستحکم نہیں رہا، بلکہ اب یہ پاکستان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ملک کے لیے براہ راست مہنگائی بڑھانے والا اور ادائیگیوں کے توازن کے لیے منفی ہو چکا ہے