کاروبار اور معیشت
سونا 2 ہزار 700 روپے مہنگا، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 4312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 4312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 290 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 822 روپے ریکارڈ کی گئی۔
























Comments
Comments are closed.