BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

مقدس مقامات کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کی کوششیں تیز

  • سیکریٹری اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کا حضرت میاں میرؒ کے مزار اور ملحقہ املاک کا دورہ ، صفائی ستھرائی اور بحالی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا
شائع اپ ڈیٹ

عقیدے ، تاریخ اور ورثے کے تحفظ پر نئی توجہ کے ساتھ پنجاب حکومت صوبے بھر میں مقدس مقامات کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔

پنجاب میں روحانی ورثے کی بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کے تحت سیکریٹری اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حضرت میاں میرؒ کے مزار اور اس سے ملحقہ املاک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

یہ دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح وژن اور خصوصی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے، جو روحانی مقامات اور مزارات کے تقدیس اور تاریخی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی بہتری اور تزئین و آرائش کی خواہاں ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد زمان خان بھی وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اس اہم کام کی تکمیل کے لیے ضروری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ دورے کے دوران دی گئی تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزار کے احاطے میں واقع مسجد، لائبریری اور قبرستان کا معائنہ کیا اور انتظامی بہتری اور دیکھ بھال سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر پروجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے جاری انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات پر مؤثر عملدرآمد میں معاونت کی۔

دورے کے دوران ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سابق چیف سیکریٹری عبداللہ سمبل کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی اور عوام کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں سیکریٹری اوقاف نے قرآن بورڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کو زائرین اور طلبہ کے لیے بہتر طور پر استعمال میں لایا جا سکے گا۔

انہوں نے قرآن بورڈ کے آڈیٹوریم کا معائنہ بھی کیا اور اسے تعلیمی اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے فعال بنانے کی غرض سے اس کی مرمت اور دیکھ بھال کی ہدایات جاری کیں۔

یہ دورہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب بھر میں مزارات اور ان سے منسلک سہولتوں کی تقدیس، صفائی اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.