BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال ، سائٹ ایسوسی ایشن کا ریلوے فریٹ سروس فوری شروع کرنے کا مطالبہ

  • احتجاج کی وجہ سے برآمدات اور درآمدات کی ترسیل متاثر ہو رہی ، حکومت کاروباری روکتھام کیلئے فوری اقدامات کرے ، صدر ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عظیم علوی
شائع اپ ڈیٹ

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (ایس اے آئی) نے مال بردار گاڑیوں کی ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے پیشِ نظر فوری طور پر ریلوے فریٹ سروسز شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صدر ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی نے کہا کہ سڑک کے ذریعے سامان کی ترسیل میں خلل نے پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپلائی چین میں رکاوٹیں اور سامان کی بروقت ترسیل میں ناکامی سے کاروبار پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس سے برآمدکنندگان ڈیلیوری ڈیڈ لائن پوری نہیں کر پا رہے اور آرڈرز منسوخی کے خطرات بڑھ گئے ہیں جب کہ بند پورٹس پر کنٹینرز کے ڈیمارج اور ڈیٹینشن چارجز کاروباری کمیونٹی پر مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔

احمد علوی نے حکومت سے کہا کہ ہائی اسپیڈ ریلوے کارگو سروسز فوری متعارف کروائی جائیں، تاکہ سامان کی روانی یقینی بنے، نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں اور صنعتی پیداوار متاثر نہ ہو۔

انہوں نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

Comments are closed.