BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آئی ایم ایف کا شعبۂ بجلی کا گردشی قرضہ کم کرنے پر زور

1,225 ارب روپے کے قرض کی تنظیمِ نو سے لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ پاور سیکٹر میں گردشی قرضے (سی ڈی) میں کمی کے لیے گہرے اور پائیدار ساختی اصلاحات کو ترجیح دے، اور محض وقتی بہاؤ کو روکنے کی حکمتِ عملیوں سے آگے بڑھتے ہوئے بنیادی مالیاتی بگاڑ کو دور کرے۔

توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت توسیعی انتظام کے دوسرے جائزے سے متعلق اپنی اسٹاف رپورٹ میں آئی ایم ایف نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کے 1,225 ارب روپے کے قرض کی تنظیمِ نو سے لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہوئی ہے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا مالی ذمہ داریوں کا حل نکالا گیا ہے اور یہ سب کچھ صارفین پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ممکن ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے تین سالہ انکریمنٹل قیمتوں کے پیکیج کی منظوری دی ہے جس کا مقصد قومی گرڈ کی طلب میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پیکیج کے تحت بنیادی حد سے زائد بجلی کے استعمال پر 22.98 روپے فی یونٹ کی کم ٹیرف لاگو ہوگی۔ اسکیم کے تحت کسی مخصوص صنعت یا شعبے کو امتیازی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تاہم اگر کسی بھی مہینے میں صنعتی اور زرعی شعبوں کی مجموعی اضافی بجلی کھپت بنیادی سطح سے 25 فیصد سے زیادہ بڑھتی ہے تو اضافی قیمت اور اسکیم کا خودکار جائزہ لیا جائے گا تاکہ اضافی مارجنل کاسٹ کو شامل کیا جا سکے۔

اس اسکیم کا نیم سالانہ جائزہ بھی لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ لاگت اور آمدن میں مسلسل ہم آہنگی برقرار رہے۔ اگر اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی آمدن مقررہ ٹیرف سے کم رہی تو اس کا تمام مالی بوجھ صنعتی اور زرعی صارفین پر بھاری ٹیرف کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ انکریمنٹل کنزمپشن پر صرف مثبت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) لاگو ہوگی۔ یہ اسکیم اپنے آغاز سے تین سال بعد خود بخود ختم ہو جائے گی اور اس میں کسی قسم کی توسیع کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، اگر دو مسلسل جائزوں میں ٹیرف میں اضافے کی ضرورت پیش آئی تو اسکیم فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اصلاحات کے آئندہ مرحلے میں ڈسکوز کی ریکوری بہتر بنانے، نقصانات کم کرنے، اخراجات میں کمی کے ساختی اقدامات نافذ کرنے اور ڈسکوز و جنکوز میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کو ترجیح دی جائے۔ ساتھ ہی فنڈ نے مسابقتی تھوک بجلی مارکیٹ کے قیام میں پیش رفت، اور گیس کے شعبے میں آر ایل این جی کے سرپلس اور گردشی قرضے کے موجودہ ذخیرے سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیپٹو پاور پروڈیوسرز (سی پی پیز) کو قومی گرڈ کی جانب منتقل کرنے کے لیے حکومتی ترغیبی اقدامات کے نتیجے میں صنعتی بجلی کی کھپت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اپریل تا اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد رہا۔ اس اضافے نے مجموعی بجلی کی طلب میں موجود وسیع تر کمزوریوں کے اثرات کو خاص حد تک زائل کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.