پاکستان کو مزید منصوبوں کی نہیں، بلکہ تزویراتی تسلسل، مؤثر عمل درآمد اور ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو اگلے بحران سے بچنے کے بجائے ایسا معاشی نظام تشکیل دے جو اگلے بحران کو جنم ہی نہ لینے دے
پاکستان کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرے، کامیاب ممالک سے سیکھے اور دستیاب بہترین مہارت سے استفادہ کرے۔ لیکن دنیا سے سیکھنے اور دنیا سے اجازت لینے میں بنیادی فرق ہے
اگر 2027-28 تک مہنگائی کے حساب سے آمدن میں واضح بہتری نہ آئی تو غربت بلند سطح پر مستقل ہو سکتی ہے،اور یہی تبدیلی پاکستان کے سماجی معاہدے کی نوعیت بدل دے گی
ریاست کی بنیادی ناکامی پالیسیوں کی کمی نہیں رہی، بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور اشرافیہ کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے سیاسی عزم کی کمی رہی ہے
ترمیم شدہ پالیسی بالواسطہ طور پر لاگت کی اصل وجہ کے اصول کو دوبارہ تصدیق کرتی ہے، جو نیپرا ایکٹ کے تحت ایک قانونی ذمہ داری ہے، اور پالیسی کا معاملہ نہیں۔