BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ورچوئل اثاثوں کی ترقی ، بائننس اور جاز کیش نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

  • شراکت داری کے تحت تعلیم، آگاہی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ممکنہ حل پر غور کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

بائننس، جو دنیا کی سب سے بڑی عالمی بلاک چین ایکوسسٹم اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے اور جاز کیش پاکستان کا معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم اور ویون گروپ کا حصہ ہے نے باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کرد یے ہیں ،تاکہ خطے میں ورچوئل اثاثوں کی ذمہ دارانہ ترقی کے لیے ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جا سکے۔

پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں حالیہ ترقی کے ساتھ، جس کے تحت پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے قیام سے ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، جدت کو فروغ دینے اور ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے رفتار بڑھ رہی ہے۔

اس معاہدے کے ذریعے دونوں اداروں کے درمیان ابتدائی ڈسکشنز کے لیے فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔ بائننس اور جاز کیش مل کر تعلیم، آگاہی اور ممکنہ طور پر ایسے ورچوئل اثاثوں کے حل کی تیاری کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ لیں گے جو ریگولیٹری تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں۔

بائننس کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ریچل کونلان نے کہا کہ “بائننس فخر محسوس کرتا ہے کہ ہم جاز کیش کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں ،تاکہ پاکستان اور خطے میں ڈیجیٹل اثاثوں کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پی وی اے آر اے جیسے ریگولیٹری فریم ورک کے قیام سے یہ تعاون مالی شمولیت کو بڑھانے اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فوائد تک زیادہ لوگوں کی محفوظ اور قانونی رسائی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جاز کیش کے سی ای او مرتضی علی نے کہا کہ جاز کیش ہمیشہ ایسی ٹیکنالوجیز کی حمایت کرتا رہا ہے جو مالی رسائی کو بڑھائیں اور ڈیجیٹل معیشت میں محفوظ اور شامل شراکت کو فروغ دیں۔ بائننس کے ساتھ اس ابتدائی معاہدے میں شامل ہو کر ہم عالمی ڈیجیٹل اثاثوں کے رجحانات کو پاکستان کے بدلتے ہوئے ریگولیٹری ماحول کے مطابق سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.