کھیل
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ ایشز کےبقیہ میچز سے باہر
- میدان میں جلد واپس آنے کی کوشش کروں گا، مارک ووڈ
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشز کے باقی میچز سے باہر ہوگئے۔
پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں گھٹنے میں لگنے والی چوٹ کے دوبارہ اُبھرنے کے بعد انہیں ٹیم سے ہٹایا گیا۔
ٹیم نے منگل کو بتایا کہ ووڈ اس ہفتے کے آخر میں وطن واپس جائیں گے تاکہ اپنی بحالی اور صحت یابی پر توجہ دے سکیں۔
مارک ووڈ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ وہ دل شکستہ ہیں لیکن بین الاقوامی میدان میں واپس آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں انتہائی مایوس ہوں کہ مزید انجکشنز اور طبی علاج کے باوجود میرے گھٹنے کی چوٹ توقع سے زیادہ سنگین ثابت ہوئی ہے۔

























Comments
Comments are closed.