BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

  • پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات عالمی سطح پر مثال بن چکے ہیں، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے پر سراہا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے راستہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منظوری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات کررہا ہے۔

پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات عالمی سطح پر مثال بن چکے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی رقم کی ادائیگی کی منظوری دی۔

اس منظوری کے نتیجے میں تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی رقم جاری ہو رہی ہے جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر ای ایف ایف کے تحت اور 200 ملین ڈالر آر ایس ایف کے ذریعے شامل ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور عبوری چیئر نائیجل کلارک نے کہا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ نے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے۔ حقیقی جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوا، مہنگائی مستحکم رہیں اور مالیاتی و بیرونی عدم توازن میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ غیر یقینی عالمی ماحول کے پیشِ نظر پاکستان کو معاشی استحکام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے محتاط پالیسیوں کو برقرار رکھنا ہوگا جبکہ درمیانے مدت میں زیادہ مضبوط، نجی شعبے کی قیادت میں اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کو تیز کرنا ہوگا۔

Comments

Comments are closed.