انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- دورے کے دوران پرابوو سو بیانتو صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ صدر پرابوو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ انڈونیشیا کے گزشتہ صدارتی دورے میں صدر جوکو ودودو نے 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
یہ دورہ اس لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔
صدر پرابوو سو بیانتو کے نور خان ایئر بیس پر پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران پرابوو سو بیانتو صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دونوں فریقین وسیع ایجنڈے پر بات چیت کریں گے جس کا مقصد پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنا ہے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، ماحولیاتی تحفظ، تعلیم اور ثقافت شامل ہیں، نیز خطے اور عالمی سطح پر تعاون کو بڑھانا بھی شامل ہے۔
دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشت دستخط ہونے کی توقع ہے۔























Comments
Comments are closed.