BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار

  • بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی برآمد
شائع اپ ڈیٹ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کی بروقت کارروائی کی بدولت لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم، نقدی، موبائل فونز اور 102 فٹ حفاظتی فیوز وائر برآمد کی گئی۔ مجموعی طور پر 7 آئی ای ڈی بم اور 2 ڈیٹونیٹر ضبط کیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے پاس سے حساس دہشت گردوں، حساس اداروں، ایک مدرسے اور ایک میلے/فیسٹیول کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن ڈیٹا بھی برآمد ہوا جو ممکنہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار تمام افراد کو براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی طرف سے بھاری فنڈنگ مل رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں بھارت سے چلائی جانے والی ایک عادل نامی فیس بک آئی ڈی کی نشاندہی نے اہم کردار ادا کیا، جو مبینہ طور پر را کی معاونت کر رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے گرفتار کیے گئے سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دانش کو حراست میں لیا گیا۔ بہاولپور سے گرفتار افراد میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سکھ دیپ سنگھ پیدائشی مسیحی تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا۔ تمام گرفتار ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے بھاری فنڈنگ بھی فراہم کی جا رہی تھی۔

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے اور مذہبی منافرت بھڑکانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے مزید بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


Comments

Comments are closed.