پاکستان بزنس فورم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- سی ڈی ایف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کی بحالی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ضروری ہے ، پی بی ایف
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے دفاعی نظام میں تاریخی پیش رفت قرار دیا۔
فورم نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ یہ منصب متحد اور بصیرت افروز عسکری قیادت کا نیا باب ہے۔ پی بی ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی سیکورٹی چیلنجز، بدلتے اتحادوں اور جیو پولیٹیکل مقابلوں کے اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، ایسے میں سی ڈی ایف کا متحد کمانڈ ڈھانچہ تینوں مسلح افواج کے درمیان مربوط اور تیز فیصلہ سازی کو یقینی بنائے گا۔
بزنس فورم کے مطابق مضبوط اور ہم آہنگ عسکری قیادت سے ملکی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور طویل المدتی معاشی پالیسیوں میں بہتری آئے گی۔
پی بی ایف نے تجویز دی کہ سی ڈی ایف کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کی بحالی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ضروری ہے۔
فورم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت خصوصاً مئی 2025 کے واقعات میں نمایاں طور پر سامنے آئی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.