BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے معاملے میں چین کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

  • اپنے دفاع میں سرحد بند کرنا جائز ہے، سفیر طاہر حسین اندرابی
شائع اپ ڈیٹ

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سفیر طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران افغانستان کے ساتھ تجارتی سرحد بند کرنے کے پاکستان کے فیصلے کا دفاع کیا۔ افغانستان کو انسانی امداد کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کے سامان کی رہائی کی منظوری دی ہے جو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں بشمول عالمی ادارہ خوراک، یونیسف اور یو این ایف پی کی درخواست پر دی گئی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کے نے کہا کہ اپنے دفاع میں سرحد بند کرنا جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوسری طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی گارڈز شہید ہوتے ہیں یا تجارتی چوکیاں تباہ ہوتی ہیں، تو اپنے دفاع میں سرحد کو بند کرنے کی اجازت ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ قانونی ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے سعودی عرب میں مبینہ طور پر افغان طالبان حکومت سے بات چیت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے سری لنکا کو بھیجے جانے والے اپنے انسانی امداد کے سامان کے لئے پرواز کی اجازت میں بھارت کی جانب سے تاخیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے اس اقدام کو غیر معمولی آفت سے نمٹنے کی فوری ضرورت کے منافی قرار دیا۔

بھارت میں اروناچل پردیش کے نام سے جانی جانے والی زانگنان کے حوالے سے چینی بیانات پر سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان سفیر طاہر حسین اندرابی نے بابری مسجد کے انہدام کے 33 سال مکمل ہونے کے حوالے سے اسے ایک ایسا واقعہ قرار دیا جو اب بھی گہرے غم اور تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی مسلمانوں کی حمیت کی علامت ہے اور بین الاقوامی برادری سے مسلم مذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کا متقاضی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام مذہبی اقلیتوں کے برداشت، شمولیت اور مساوی شہریت کے حق کو برقرار رکھے۔

افغان اور پاکستانی میڈیا میں اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایسی ملاقاتوں کی تصدیق کے لیے کوئی معلومات موجود نہیں ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ جب کوئی قابل اعتبار معلومات دستیاب ہوں گی تو پاکستان تفصیلات شیئر کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.