BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

سندھ بینک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے تک بڑھا دی گئی

  • وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ریٹنگ میں بہتری کے ساتھ آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (وی آئی ایس) نے سندھ بینک لمیٹڈ (ایس این ڈی بی) کی طویل مدتی کیٹیگری میں ادارہ جاتی ریٹنگ بڑھا کر اے اے کر دی ہے، جو پہلے اے اے مائنس تھی، جبکہ بینک کی مختصر مدتی ریٹنگ اے اے پلس برقرار رکھی گئی ہے۔

طویل مدتی ریٹنگ اے اے مضبوط کریڈٹ کوالٹی اور کم سطح کے خطرات کی نشاندہی کرتی ہے، جو معاشی حالات کے مطابق معمولی طور پر بدل سکتے ہیں۔ مختصر مدتی ریٹنگ اےاے پلس بروقت ادائیگی کی انتہائی مضبوط صلاحیت اور بہترین لیکویڈیٹی کو ظاہر کرتی ہے۔ ریٹنگ آؤٹ لک ’مستحکم‘ ہے۔ قبل ازیں ریٹنگ کا اعلان 30 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔

سندھ بینک مکمل طور پر حکومتِ سندھ کی ملکیت ہے اور اس کی سرپرستی ماضی میں وقتاً فوقتاً کیے گئے سرمایہ جاتی تعاون سے واضح ہے۔

بینک ایک دہائی سے زائد عرصے سے کمرشل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ خدمات فراہم کر رہا ہے۔

کراچی میں ہیڈ آفس کے ساتھ بینک کا ملک گیر نیٹ ورک 330 برانچز پر مشتمل ہے، جن میں 8 سب برانچز اور 19 اسلامی بینکنگ برانچز شامل ہیں۔

ریٹنگ میں بہتری کی بنیادی وجہ بینک کے کارپوریٹ اور کمرشل فنانسنگ میں دوبارہ تیزی اور اس کے مستقبل کی منافع بخشی پر متوقع مثبت اثرات ہیں جبکہ مجموعی طور پر بینکاری شعبہ کم مارجن اور زیادہ ٹیکسوں کے چیلنجز سے دوچار ہے، سندھ بینک کی آمدنی کے اعتبار سے پوزیشن بہتر ہونے کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.