یی ہی بائننس کی شریک سی ای او مقرر
- یی ہی گزشتہ 8 برس سے بائننس کے ساتھ منسلک اور سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک، بائننس نے بدھ کو اپنی شریک بانی یی ہی (Yi He) کو کو سی ای او نامزد کر دیا ہے جو رچرڈ ٹینگ کے ساتھ ایک دوہری قیادت کے ڈھانچے میں شامل ہوگئی ہیں۔
یی ہی جو گزشتہ 8 برس سے زائد عرصے سے بائننس کے ساتھ منسلک اور سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں، اس وقت اپنے لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق چیف کسٹمر سروس آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔
کمپنی کے مطابق دونوں شریک چیف ایگزیکٹوز کا ہدف بائننس کی عالمی موجودگی کو ذمہ دارانہ طور پر وسعت دینا، ریگولیٹری کمپلائنس کو مزید مضبوط بنانا اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشنل انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
یی ہی کی تقرری اس طرف واضح اشارہ ہے کہ بائننس اپنے ڈھانچے کو مزید مضبوط اور وسعت پذیر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
شریک سی ای او رچرڈ ٹینگ نے بائننس بلاک چین ویک میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بائننس کے آغاز سے ہی یی ہی ہماری ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا اہم اور بنیادی حصہ رہی ہیں۔























Comments
Comments are closed.