BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں

  • فہرست میں افغانستان اور صومالیہ بھی شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 19 غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی شامل ہے عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ پابندی اُن 19 ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوتی ہے جنہیں جون میں جزوی سفری پابندی کا سامنا تھا اور یہ اقدام امیگریشن پر مزید سختی کی غمازی کرتا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ فہرست میں افغانستان اور صومالیہ بھی شامل ہیں۔

نئی پالیسی سے متعلق سرکاری یادداشت میں گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی نیشنل گارڈز پر حملے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں ایک افغان نژاد مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ اس حملے میں ایک گارڈ اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں صومالی نژاد افراد کے خلاف سخت بیانات بھی دیے ہیں۔

جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ کو اولین ترجیح دی ہے، جس کے تحت بڑے امریکی شہروں میں وفاقی اہلکار تعینات کیے گئے اور میکسیکو سرحد پر پناہ کے متلاشی افراد کو واپس بھیجا گیا۔ تاہم قانونی امیگریشن میں اتنی بڑی تبدیلی پہلی بار سامنے آئی ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی یادداشت میں جن ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں افغانستان، برما، چاڈ، کانگو، ایکوئیٹوریل گنی، اریٹیریا، ہیتی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ دیگر ممالک میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت تمام زیرِ التوا درخواستیں روک دی گئی ہیں اور متعلقہ ممالک کے درخواست دہندگان کی مکمل ازسرنو جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔ امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کے مطابق متعدد افراد کی شہریت کی تقریبات، انٹرویوز اور اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ میٹینگیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.