کاروبار اور معیشت
کسٹمز نے 340 ملین روپے مالیت کے 17 نان کسٹم پیڈ ٹریلرز قبضے میں لے لیے
- کلکٹریٹ نے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ہزارگانی علاقے میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 17 نان کسٹم پیڈ (این سی پی) ٹریلرز ضبط کر لیے، جن کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 34 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بیآر) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی فراہم کردہ مخصوص خفیہ معلومات پر کی گئی۔
چھاپہ مار ٹیم، جس کی معاونت ایف سی کی 74 ونگ نے کی، نے ایک گودام کے اندر کھڑے نان کسٹم پیڈ ٹریلرز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
کلکٹریٹ نے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایف بی آر نے کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کی دیگر اقسام کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔





















Comments
Comments are closed.