BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

لکی سیمنٹ نے کانگو میں پیداواری گنجائش بڑھانے کا اعلان کردیا

  • یہ صلاحیت میں اضافہ این وائے اے کے آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری گروپوں میں سے ایک لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس کی کانگو (ڈی آر سی) میں قائم مشترکہ کمپنی نیومبا یا اکیبا (این وائے اے) نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے تاکہ افریقی ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی فائلنگ میں لکی سیمنٹ نے بتایا کہ نیومبا یا اکیبا اپنی موجودہ سیمنٹ کی پیداوار کی صلاحیت کو 1.31 ملین ٹن فی سال سے بڑھا کر 2.91 ایم ٹی پی اے کرنے جا رہی ہے۔ اس اپ گریڈ کے تحت ایک نئی، مکمل طور پر مربوط 1.6 ایم ٹی پی اے پیداواری لائن نصب کی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق کانگو میں سیمنٹ کی بڑھتی طلب جو مسلسل اقتصادی سرگرمیوں اور تعمیراتی منصوبوں میں اضافے سے پیدا ہو رہی ہے کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور راجی گروپ کے مشترکہ منصوبے نے، اپنی کمپنی نیومبا یا اکیبا کے ذریعے سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صلاحیت میں اضافہ این وائے اے کے آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور ڈی آر سی میں بڑھتی ہوئی سیمنٹ کی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے این وائے اے کو مارکیٹ میں اپنی قیادت کو مضبوط کرنے اور برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

سیمنٹ بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ اس توسیع کے بعد، لکی سیمنٹ کی مجموعی ملکی اور بین الاقوامی سیمنٹ پیداوار کی صلاحیت پاکستان، عراق اور ڈی آر سی میں مجموعی طور پر 23.15 ملین ٹن فی سال (ایم ٹی پی اے) تک پہنچ جائے گی۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے کہا کہ کمپنی اپنے مصنوعات اور کاروبار کے مجموعے کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ لکی سیمنٹ کا کاروباری مجموعہ نہایت متنوع ہے، جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیمنٹ آپریشنز کے علاوہ گاڑیاں، کیمیکلز اور زرعی سائنسز، موبائل فون اسمبلی، توانائی، تانبے اور سونے کی کان کنی شامل ہیں۔

لکی سیمنٹ لمیٹڈ واحد سیمنٹ ساز کمپنی ہے جس کا اپنا اسٹوریج اور لوڈنگ ٹرمینل کراچی پورٹ پر موجود ہے۔

Comments

Comments are closed.