BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.1%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 17.89 Increased By ▲ 0.40 (2.29%)
DGKC 188.90 Increased By ▲ 1.68 (0.9%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.68 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.70 Decreased By ▼ -0.34 (-1.79%)
HBL 302.99 Decreased By ▼ -0.79 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 91.40 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
OGDC 315.00 Increased By ▲ 1.61 (0.51%)
PAEL 34.95 Decreased By ▼ -0.29 (-0.82%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 220.25 Decreased By ▼ -1.11 (-0.5%)
PRL 89.80 Decreased By ▼ -1.42 (-1.56%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.45 Decreased By ▼ -0.16 (-2.1%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.4%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کسٹمز نے منشیات کی بڑی اسملگلنگ ناکام بنادی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی

  • گاڑی کے ساتھ موجود شخص کو موقع پر حراست میں لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی ایک بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تقریباً 188 کلوگرام ہیروئن برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 552.44 ملین (55 کروڑ 24 لاکھ) روپے ہے۔

حکام کے مطابق اسمگل شدہ منشیات ایک کنٹینر لگی گاڑی سے برآمد کی گئی جسے کرخیرہ چیک پوسٹ پر روکا گیا۔ یہ کارروائی کسٹمز انفورسمنٹ، گڈانی کے کلکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ چیک پوسٹ پر سخت جانچ کے دوران اہلکاروں نے کٹ ٹائرز لے جانے والی گاڑی کو تفصیلی معائنہ کے لیے روکا۔

تلاشی کے دوران کنٹینر کے اندر دو بڑے سائز کے ٹائرز دریافت ہوئے جن میں منشیات چھپانے کے لیے جدید پوشیدہ طریقے استعمال کیے گئے تھے۔ تفصیلی معائنے کے بعد 169 پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کی مجموعی مالیت 552.437 ملین روپے بنتی ہے۔ گاڑی کے ساتھ موجود شخص کو موقع پر حراست میں لیا گیا جب کہ منشیات، ٹائرز اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ادارہ منشیات کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنانے اور قانونی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.