BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

دبئی ایئرشو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ

  • بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس لڑاکا طیارہ جمعے کے روز دبئی ایئر شو کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ یہ بات بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ترجمان نے بتائی ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق طیارہ دوپہر تقریباً 2 بج کر 15 منٹ ( عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ) پر کم بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب وہ آگ کے گولے کی شکل میں زمین پر آ گرا۔ موقع سے ملنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی جگہ سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

یہ اس لڑاکا طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، جو جنرل الیکٹرک کے انجنوں سے چلتا ہے۔ پہلا حادثہ 2024 میں بھارت میں ایک مشق کے دوران پیش آیا تھا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی فضائیہ نے ایک پوسٹ میں ایکس پر لکھا ہے کہ “آج دبئی ایئر شو میں فضائی کرتب کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ کو حادثے میں مہلک چوٹیں آئیں۔”

“بھارتی فضائیہ قیمتی جان کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

“حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔”

دبئی حکومت نے بھی طیارے کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ “دبئی ایئر شو کے آج کے فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والا بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں کی بازی ہار گیا۔”

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ طیارہ تیز رفتاری سے نیچے آتے ہوئے زمین سے ٹکراتے ہی آگ کے گولے میں بدل گیا جبکہ لوگ صدمے میں یہ منظر دیکھتے رہ گئے۔

حادثے کی جگہ سے دھوئیں کا گھنا بادل اٹھ رہا تھا جبکہ امدادی گاڑیاں تیزی سے وہاں پہنچ رہی تھیں۔

یہ واقعہ مشرقِ وسطیٰ کے سب سے بڑے ایئر شو کے آخری روز پیش آیا، جس میں ہر دوپہر فضائی مظاہرہ ہوتا ہے۔

یہ دو سالہ ایئر شو 17 تا 21 نومبر دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

’دوست ملک‘ کا پاکستان کے جے ایف-17 طیارے کی خریداری کے لیے معاہدہ


ایک “دوست ملک” نے پاکستان کے جے ایف-17 لڑاکا طیارے کی خریداری کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کر دیے، جس نے دبئی ایئر شو 2025 کے دوران دفاعی تجزیہ کاروں کی “نمایاں توجہ” حاصل کی، جمعرات کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا۔

جے ایف-17 تھنڈر ایک جدید، ہلکا پھلکا، ہر موسم میں دن رات کام کرنے والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ اور چین کے چینگدو ایئرکرافٹ انڈسٹری کارپوریشن (سی اے سی) کے مشترکہ منصوبے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ “تقریب کے دوران، جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III ایک بڑا مرکزِ نگاہ بن کر سامنے آیا، جس نے دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین اور شرکا کی نمایاں دلچسپی حاصل کی ہے۔”

Comments

Comments are closed.