BR100 Decreased By (-0.34%)
BR30 Decreased By (-0%)
KSE100 Decreased By (-0.27%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 58.99 Decreased By ▼ -0.17 (-0.29%)
BIPL 27.19 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 36.45 Increased By ▲ 0.45 (1.25%)
CNERGY 11.60 Increased By ▲ 0.35 (3.11%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 217.10 Decreased By ▼ -3.09 (-1.4%)
FABL 99.99 Decreased By ▼ -0.56 (-0.56%)
FCCL 57.41 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 24.43 Increased By ▲ 0.53 (2.22%)
HBL 323.10 Decreased By ▼ -2.50 (-0.77%)
HUBC 225.25 Increased By ▲ 1.67 (0.75%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.07 (-0.65%)
KEL 7.33 Decreased By ▼ -0.09 (-1.21%)
LOTCHEM 27.35 Increased By ▲ 0.15 (0.55%)
MLCF 101.49 Decreased By ▼ -1.60 (-1.55%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 43.83 Decreased By ▼ -0.55 (-1.24%)
PIBTL 16.79 Decreased By ▼ -0.11 (-0.65%)
PIOC 273.51 Decreased By ▼ -2.35 (-0.85%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -1.58 (-0.71%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 104.35 Decreased By ▼ -0.56 (-0.53%)
SSGC 27.11 Decreased By ▼ -0.14 (-0.51%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.16 (-1.82%)
TPLP 14.94 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
TRG 62.65 Increased By ▲ 0.28 (0.45%)
UNITY 11.54 Decreased By ▼ -0.36 (-3.03%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

وزیر اعلیٰ سہیل آفری کا مریم نواز کو خط ، عمران خان کی بہنوں سے بد سلوکی پر شدید احتجاج

  • وزیراعلیٰ کے پی نے مبینہ طور پر ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل عافریڈی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو باقاعدہ خط لکھا ہے، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے عدالتی حکم کے تحت طے شدہ ملاقات کے حقوق کی مبینہ طور پر مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آئی جب عمران خان کی بہنیں کئی پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کررہی تھیں کہ پولیس نے انہیں زبرستی ہٹادیا۔ وہ اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملنے پر سراپا احتجاج تھیں۔

واقعے کے بعد مشکلات کا شکار پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو شدید غصے کا اظہار کیا اور اس واقعے کو شرمناک اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا۔

پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ یہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال اور ہراسانی کی واضح مثال ہے جس کی کوئی اخلاقی یا قانونی بنیاد نہیں۔

کمیٹی نے سخت خبردار کیا کہ اگر صوبائی وزرا یا اسمبلی اراکین کے ساتھ دوبارہ ناروا سلوک یا بدسلوکی کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ایسے واقعات جاری رہے تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

خط میں سہیل آفری نے کہا کہ عمران خان کے قریبی اہل خانہ، خاص طور پر ان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکا گیا اور انہیں جیل سے تقریباً ایک کلومیٹر فاصلے پر سڑک کنارے بیٹھنے پر مجبور کیا گیا، جسے انہوں نے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکام کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے سامنے چار مطالبات پیش کیے جن میں عدالتی احکامات کے مطابق فوری ملاقات کی اجازت یقینی بنانا ، مبینہ بدسلوکی کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ، ملاقات سے متعلق جیل اور پولیس حکام کو واضح ہدایات کا اجرا اور مستقبل کی ملاقاتوں کے لیے باعزت اور منظم نظام کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے رہنما ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی خلاف ورزی کو ان کی حکومت کے لیے براہ راست ادارہ جاتی تشویش سمجھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مریم نواز سے کہا کہ فوری اصلاحی کارروائی یقینی بنائیں ، تاکہ تمام متعلقہ افراد کی عزت برقرار رہے اور قانون کی حکمرانی قائم رہے۔


Comments

Comments are closed.