BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

فیصل بینک نے بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 کا اعزاز حاصل کرلیا

  • گزشتہ چند سالوں میں بینک نے اپنی پروڈکٹ رینج میں نمایاں اضافہ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس (آئی سی آئی بی ایف) کے تحت منعقد ہونے والا 11ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (آئی آر بی اے) میں بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 (مڈ سائزڈ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ نمایاں اعزاز فیصل بینک کی مسلسل خدمت کے اعلیٰ معیار، ملک گیر وسعت اختیار کرتے نیٹ ورک اور ڈیجیٹلی طور پر بااختیار اور شریعت کے مطابق ریٹیل بینکنگ خدمات کی فراہمی میں فیصل بینک کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں بینک نے اپنی پروڈکٹ رینج میں نمایاں اضافہ کیا، ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سلوشنز کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کی خدمت کے لیے برانچ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ۔

اس موقع پر فیصل بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی آر بی اے ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے یہ اعزاز ملنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈ اسلامی بینکاری کے ہمارے عزم اور شریعت کے مطابق مالی معاونت کو زیادہ قابلِ رسائی، جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے ہمارے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی توسیع، جدید ٹیکنالوجی اور بڑھتے ہوئے قومی نیٹ ورک کے ذریعے ہم یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اخلاقی بینکاری اور جدت ساتھ ساتھ ترقی کر سکتے ہیں۔یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ایمان، دیانت اور ذمہ داری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے یہ اعزاز ہماری ٹیم کی محنت اور ہمارے معزز صارفین کے اعتماد کا اعتراف ہے، جو ہمیں اسلامی مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقدار فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (آئی آر بی اے) ایک عالمی ایوارڈ پروگرام ہے جو اسلامی ریٹیل بینکنگ انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کو سراہتا ہے۔ کیمبرج آئی ایف اے کی تیار کردہ سخت جانچ کے طریقہ کار کی بنیاد پر، ان ایوارڈز سے ان اداروں اور شخصیات کونوازا جاتا ہے جنہوں نے اسلامی ریٹیل بینکنگ کی عالمی سطح پر ترقی میں غیرمعمولی کارکردگی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

فیصل بینک اپنے صارفین کو جدید اور شریعت کے مطابق مالیاتی سلوشنز فراہم کرنے کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، جو اعتماد پیدا کرتے اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کی مالیاتی صنعت میں فیصل بینک کی قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے اور اسے اسلامی بینکاری میں نئے معیار قائم کرنے والا ادارہ بناتا ہے۔

Comments

Comments are closed.