دنیا
غزہ پر پھر اسرائیلی حملے، 3 فلسطینی شہید
- اسرائیلی افواج نے تقریباً صبح 4 بجے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا،
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعرات کی علی الصبح فلسطینی علاقے پر نئے فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ڈیفنس ایجنسی جو حماس کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے، کے مطابق اسرائیلی افواج نے تقریباً صبح 4 بجے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے بعد 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب حماس اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
غزہ کی حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ داخلہ کے ایک ذریعے، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے بتایا کہ صبح 5 بجے کے بعد علاقے میں مزید فضائی حملے نہیں ہوئے، تاہم خان یونس کے علاقے میں توپ خانے کی گولہ باری جاری رہی۔

























Comments
Comments are closed.