BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ریکوڈک کی مالیاتی منظوری قریب ہے، وزیر خزانہ

  • اہم بین الاقوامی شراکت دار اپنی شمولیت کو حتمی شکل دے رہے ہیں، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک کان کنی منصوبے کی طویل انتظار شدہ مالیاتی منظوری عنقریب متوقع ہے جس میں اہم بین الاقوامی شراکت دار اپنی شمولیت کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکو ڈیک کے لیے مالیاتی منظوری عملی طور پر قریب ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آئی ایف سی (انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن) اس کنسورشیم کی قیادت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں آخری مراحل میں سے ایک یو ایس ایکسِم کا شامل ہونا ہے، کیونکہ وہاں (یو ایس) شٹ ڈاؤن تھا اور اب حکومت دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یو ایس ایکسِم کی شمولیت اب نسبتاً جلد متوقع ہے۔

ریکو ڈک بلوچستان میں واقع ایک وسیع، غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کا ذخیرہ ہے، جسے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ منصوبے کی ملکیت 50 فیصد بریک کے پاس ہے، 25 فیصد تین وفاقی سرکاری اداروں کے پاس، اور 25 فیصد حکومت بلوچستان کے پاس ہے۔

یہ منصوبہ 2028 میں پیداوار شروع کرنے کا ہدف رکھتا ہے اور توقع ہے کہ یہ دنیا کے معیاری تانبے اور سونے کے کان میں تبدیل ہو کر پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ منصوبے کا مجموعی قرض تقریباً 3.5 بلین ڈالر ہے اور تمام بڑے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ حتمی شکل اختیار کر جائے گا اور مالیاتی منظوری حاصل ہو جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن کے حالیہ دورے اور آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ریکوڈک منصوبہ جنوبی ایشیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا برآمدی حجم تقریباً 30 ارب ڈالر ہے اور ہم اسی سطح پر رک گئے ہیں۔ ریکوڈک کے پہلے سال تقریباً 2.8 ارب ڈالر برآمدات کی صلاحیت متوقع ہے جو آج کے حجم کا تقریباً 10 فیصد بنتا ہے۔

منگل کو سینیٹ کی پٹرولیم اسٹینڈنگ کمیٹی نے ریکو ڈیک منصوبے کی پیش رفت پر غور کیا۔ وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری نے بتایا کہ تقریباً 20 فیصد بنیادی کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ 2028 کے اختتام تک پیداوار شروع کر دے گا۔

ادھر چیئر نے ریکوڈک کے آپریٹر بریک کے نمائندے کی غیر موجودگی پر تشویش ظاہر کی اور ہدایت کی کہ مستقبل کی تمام میٹنگز میں آپریشنل ٹیم کا ایک رکن ضرور شریک ہو۔

Comments

Comments are closed.