BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 2.29 ارب ڈالر کی بیرونی معاونت حاصل ہوئی

  • اس میں دوطرفہ و کثیرالجہتی قرضے اور گرانٹس کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں آنے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی طور پر 2.29 ارب ڈالر کی غیر ملکی معاونت حاصل کی، جس میں دوطرفہ و کثیرالجہتی قرضے اور گرانٹس کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں آنے والی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں کثیرالجہتی گرانٹس کا مجموعی حجم 26.80 ملین ڈالر رہا، جبکہ صرف اکتوبر میں 5.27 ملین ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔ چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ گرانٹس عالمی بینک کے آئی بی آر ڈی سے 15.40 ملین ڈالر، آئی ڈی اے سے 8.18 ملین ڈالر، اور آئی ایف اے ڈی سے 2.72 ملین ڈالر ملیں۔

جولائی تا اکتوبر کے دوران کثیرالجہتی قرضوں کی مد میں 1.11 ارب ڈالر کی رقم جاری کی گئی، جبکہ اکتوبر میں یہ رقم 169.5 ملین ڈالر رہی۔ اس عرصے میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 361 ملین ڈالر کا قلیل مدتی اور 50 ملین ڈالر کا طویل مدتی قرض فراہم کیا۔ آئی ڈی اے نے 304 ملین ڈالر، آئی بی آر ڈی نے 173.74 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 167.4 ملین ڈالر، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 41.35 ملین ڈالر اور آئی ایف اے ڈی نے 10 ملین ڈالر جاری کیے۔ صرف اکتوبر میں کثیرالجہتی قرضوں کی مجموعی رقم 169.5 ملین ڈالر رہی۔

پاکستان کو دوطرفہ گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 23.76 ملین ڈالر ملے، جن میں سے 4.12 ملین ڈالر صرف اکتوبر میں موصول ہوئے۔ سب سے زیادہ دوطرفہ گرانٹس چین سے 9.75 ملین ڈالر، جاپان سے 9.69 ملین ڈالر اور جرمنی سے 3.56 ملین ڈالر حاصل ہوئیں۔

دوطرفہ قرضوں کی مجموعی رقم جولائی تا اکتوبر کے دوران 449.90 ملین ڈالر رہی، جس میں سب سے نمایاں حصہ سعودی آئل سہولت کا تھا جس کے تحت 400 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ چین سے 9.75 ملین ڈالر، فرانس سے 15.61 ملین ڈالر، جاپان سے 6.69 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 6.55 ملین ڈالر اور جرمنی سے 3.56 ملین ڈالر کے قرض موصول ہوئے۔ دونوں ذرائع سے مجموعی گرانٹس 50.56 ملین ڈالر جبکہ قرضوں کی مجموعی مالیت 1.78 ارب ڈالر رہی۔

مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کثیرالجہتی گرانٹس کا تخمینہ 63.72 ملین ڈالر جبکہ قرضوں کا تخمینہ 5.04 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں چار ماہ کے دوران 541.57 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پورے مالی سال کا تخمینہ 734 ملین ڈالر ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے پاکستان نے 9 ارب ڈالر بطور ٹرم ڈپازٹ رکھے ہوئے ہیں، جن میں سے 5 ارب ڈالر سعودی عرب اور 4 ارب ڈالر چین کے سیف ڈپازٹ کی صورت میں موجود ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.