BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے استحکام کے لیے جامع پلان کی ہدایت

  • مارکیٹ مانیٹرنگ نظام کو مؤثر ،گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیائے ضروریہ کی نشاندہی کریں اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کریں۔

یہ ہدایات انہوں نے پیر کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی صورتحال، سپلائی چین اور افراطِ زر کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو تاکید کی کہ مارکیٹ مانیٹرنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے،گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور قیمتوں سے متعلق قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے، جو اکتوبر 2024 میں 7.2 فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2025 میں 6.2 فیصد تک آ گئی۔ انہوں نے اس کمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے فعال اور مضبوط مارکیٹ مینجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ضروری اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سپلائی کا تفصیلی منصوبہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے زرعی مصنوعات کے لیے کولڈ چین سسٹم کے قیام کی اہمیت بھی اجاگر کی تاکہ رسد و طلب میں توازن برقرار رہے اور کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔

شواہد اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ڈیٹا پر مبنی تجزیاتی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی فیصلے صرف ٹھوس اعداد و شمار اور حقیقی مارکیٹ رجحانات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

احسن اقبال نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگ اور مربوط حکمتِ عملی قیمتوں کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرے گی اور اس سے عوام کو غیر ضروری اور بلاجواز مہنگائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.