BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

انڈس موٹر کی مکمل ، جزوی اسمبل شدہ گاڑیوں میں 40 فیصد ٹیکس کے فرق کی تجویز

عالمی معیار کی گاڑیاں مقامی طور پر تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، چیف ایگزیکٹو اصغر جمالی
شائع اپ ڈیٹ

انڈس موٹر کمپنی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ آٹو پالیسی 2026–31 میں مکمل اسمبل شدہ (سی بی یو ) اور جزوی اسمبل شدہ (سی کے ڈی) گاڑیوں کے درمیان کم از کم 40 فیصد محصولی فرق برقرار رکھا جائے ، تاکہ ملازمتوں کا تحفظ ہو اور صنعت کی مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ تجویز انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے پاکستان آٹو شو (پی اے پی ایس) کے دوران دی، جو 14 تا 16 نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں آئی ایم سی نے ڈائمنڈ اسپانسر کے طور پر حصہ لیا۔

اصغر جمالی نے کہا کہ ہماری پی اے پی ایس 2025 میں شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم میک ان پاکستان کے وژن کے تحت عالمی معیار کی گاڑیاں مقامی طور پر تیار کرنے ، ملازمتوں اور صنعتی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسی پالیسیاں برقرار رکھے جو مقامی پیداوار کو فروغ دیں اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے منفی اثرات سے صنعت کا تحفظ کریں۔

اصغر جمالی نے مزید کہا کہ طویل مدتی استحکام کے لیے مستحکم اور مستقبل بینی حکومتی پالیسیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں پارٹس کی پیداوار کو فروغ دیا جائے اور جو پارٹس مقامی طور پر تیار ہو چکے ہیں ان کی درآمد پر زیادہ محصول لگایا جائے ، تاکہ مقامی پارٹس کی صنعت مضبوط ہو، پاکستانی ہنر پیدا ہو اور پائیدار روزگار کا بندوبست ہوسکے۔

اصغر جمالی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی درآمد کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا، جو ملکی پیداوار، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی ترقی اور روزگار کے مواقع کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت پاکستان میں 17 عالمی آٹوموٹو کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے اور 5 لاکھ گاڑیوں کی مشترکہ پیداوار کی صلاحیت کے ساتھ پلانٹس قائم کیے ہیں، جن میں سے صرف ایک تہائی استعمال ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں جہاں بڑی سرمایہ کاری موجود ہے لیکن صلاحیت کا زیادہ حصہ غیر استعمال شدہ ہے، 25 فیصد مارکیٹ پر قبضہ کرنے والی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کمزور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکافی صلاحیت کے استعمال کی وجہ سے مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیاں کم مسابقتی اور صارفین کے لیے مہنگی ہو جاتی ہیں۔

گزشتہ 35 برس میں اصغر جمالی نے کہا کہ آئی ایم سی نے مقامی پیداوار، انسانی ہنر کی ترقی، اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی تیاری، روزگار کے مواقع اور اپنی مضبوط وینڈر نیٹ ورک اور تکنیکی تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کمپنی پاکستان کے آٹوموٹو ماحولیاتی نظام میں پائیداری، جدت اور صنعتی ترقی کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اصغر جمالی نے کہا کہ آئی ایم سی میں ہمارا یقین ہے کہ ہم مقامی پیداوار، جدت ، اپنی صنعت اور عوام میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ایک مضبوط پاکستان تعمیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی اے پی ایس 2025 میں فعال شرکت کے ذریعے آئی ایم سی نے مقامی پیداوار، صنعتی ترقی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا، جو قومی وژن میک ان پاکستان کے مطابق ہے۔

آئی ایم سی کے پویلین میں شرکا کو ٹویوٹا یارس اور کورولا کراس کی تفصیلی نمائش نے متوجہ کیا، جس میں ان ماڈلز میں حاصل شدہ وسیع مقامی سازی دکھائی گئی۔

اس تقریب میں اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز)، پالیسی ساز، حکومتی اسٹیک ہولڈرز اور عوام نے شرکت کی ، تاکہ پاکستان کی آٹوموٹو صنعت میں پیش رفت کو دکھایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارٖڈر

Comments

Comments are closed.