BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ سعودی عرب کو ایف۔35 طیارے فروخت کرے گا، ٹرمپ

  • اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایف۔35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے اس سے ایک روز قبل دیا جب وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک روزہ دورے پر وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم یہ کریں گے، ہم ایف۔35 فروخت کریں گے۔”

اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی، جو مشرق وسطیٰ میں عسکری توازن پر اثرانداز ہونے کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی اس روایت کا بھی امتحان لے گی جس کے مطابق اسرائیل کی عسکری برتری کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے 48 ایف۔35 طیارے خریدنے کی درخواست دے رکھی ہے، جو اربوں ڈالر مالیت کا ممکنہ سودا ہے اور جسے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمہ دفاع کی ایک اہم جانچ سے منظوری مل چکی ہے۔

سعودی عرب طویل عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے اس جدید لڑاکا طیارے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ طیاروں کے معاملے پر سعودی ولی عہد کے ساتھ تفصیلی بات کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سعودی عرب، جو امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے، اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور خصوصاً ایران سے درپیش علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ان طیاروں کا خواہش مند ہے۔

اس سودے پر کئی ماہ سے پینٹاگون کے پالیسی ماہرین کام کر رہے تھے۔ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسلحہ فروخت کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اسرائیل کی معیاری عسکری برتری برقرار رہے، جس کے تحت اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ جدید امریکی اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ایف۔35 دنیا کا سب سے جدید اسٹیلتھ طیارہ سمجھا جاتا ہے، اور اسرائیل اسے تقریباً ایک دہائی سے استعمال کر رہا ہے۔

اگرچہ بائیڈن انتظامیہ نے ماضی میں سعودی عرب کو ایف۔35 فراہم کرنے کے بدلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی تھی، مگر وہ کوششیں آگے نہ بڑھ سکیں۔ دوسری جانب امریکی کانگریس میں کچھ ارکان اب بھی سعودی عرب کے ساتھ بڑے دفاعی سودوں کے حوالے سے محتاط ہیں، خصوصاً جمال خاشقجی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی تنقید کے باعث۔

Comments

Comments are closed.