BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان، بلومبرگ

  • پاکستان کے ڈالر بانڈز نے رواں سال 24.5 فیصد منافع حاصل کیا
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز، جو خطے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بانڈز میں شامل ہیں مزید مضبوطی کی جانب بڑھنے کا امکان رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاروں نے بلومبرگ کو بتایا کہ اس کی وجہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے عالمی قرضہ مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کے منصوبے ہیں، جنہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔

قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا نے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان آئندہ سال تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد ڈالر بانڈز کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولڈمین سیکس ایسٹ مینجمنٹ اور یو بی ایس ایسٹ مینجمنٹ کے مطابق یہ اقدام ملک کے قرضوں میں مزید اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز نے رواں سال 24.5 فیصد منافع حاصل کیا، جو کہ مساوی کریڈٹ ریٹنگ رکھنے والے دیگر ممالک جیسے مصر اور ارجنٹینا کی کارکردگی سے بہتر ہے۔

سورن مورچ جو کہ ڈانسکے بینک ایسٹ مینجمنٹ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے قرض کے سربراہ ہیں نے کہا کہ ان کے بینک نے جس نے دو سال قبل پاکستان کے مالی بحران کے عروج پر ڈالر بانڈز خریدے تھے، اس سال کئی بار اپنی ہولڈنگز میں اضافہ کیا ہے۔ مورچ نے کہا، ہم پرامید ہیں کہ پاکستان اصلاحاتی راہ پر گامزن رہے گا، اپنے ڈالر ذخائر کو مضبوط کرے گا اور مارکیٹ تک رسائی حاصل کر کے اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

گزشتہ ماہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پاکستان 2026 میں اپنے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت یوروبونڈ جاری کر کے بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹس میں دوبارہ داخل ہوگا۔

ستمبر میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی یورو بانڈ ادا کر دیا، جو 2015 میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ مدت کے ساتھ جاری کیا گیا تھا اور 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔

یو بی ایس ایسٹ مینجمنٹ کی ہیڈ آف فکسڈ انکم، ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ایشیا پیسیفک شمیلا خان نے کہا کہ یہ بہترین کارکردگی اسی وقت برقرار رہے گی جب تک کہ پاکستان آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہے، جس کے لیے ہمیں یقین ہے کہ ان کا عزم مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مارکیٹ تک ممکنہ رسائی بھی ایک مثبت پہلو ہے، کیونکہ اس صورت میں آئندہ دو سے تین سال میں قرض کی دوبارہ فراہمی کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تاہم بلومبرگ نے خبردار کیا کہ ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان کے ساتھ کشیدگیاں خطرات پیدا کر سکتی ہیں جب کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مالی معاملات پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

تاہم سرمایہ کار اب بھی پر امید ہیں۔

Comments

Comments are closed.