پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
- تاجک وزیرِ دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ، انسدادِ دہشت گردی ، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل سوبیرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، جن میں انسدادِ دہشت گردی، تربیتی تعاون اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات شامل تھے۔
دونوں جانب سے عسکری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تاجک وزیرِ دفاع نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔






















Comments
Comments are closed.