کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 140 روپے کی کمی سے 5522 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.