BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

سی سی پی نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ کو نووارٹس پاکستان کے حصول کی منظوری دیدی

  • لین دین کے تحت نووارٹس پاکستان کا کنٹرول موجودہ پیرنٹ اداروں، نووارٹس اے جی اور نووارٹس فارما اے جی سے IIL کو شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت منتقل کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

ملک کے فارما سیکٹر کیلئے اہم پیش رفت کے طور پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ (IIL) کو نووارٹس فارما (پاکستان) لمیٹڈ (نووارٹس پاکستان) کے حصول کی اجازت دے دی۔

مسابقتی کمیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت آیا جب کمیشن نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 اور کمپیٹیشن (مرجر کنٹرول) ریگولیشنز 2016 کے تحت فیز-1 مقابلہ جاتی جائزہ مکمل کرلیا تھا۔

انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ جو ہانگ کانگ میں قائم ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور گیٹس گروپ کا حصہ ہے نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو مرجر سے قبل درخواست جمع کرائی تھی۔ اس لین دین کے تحت نووارٹس پاکستان کا کنٹرول موجودہ پیرنٹ اداروں، نووارٹس اے جی اور نووارٹس فارما اے جی سے IIL کو شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت منتقل کیا جائے گا۔

دریں اثنا نووارٹس پاکستان ایک معروف دوا ساز کمپنی ہے جو مختلف اقسام کے علاج معالجے کی کلاسز سے تعلق رکھنے والی ادویات کی تیاری، درآمد، مارکیٹنگ اور تقسیم کے کام میں مصروف ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق یہ حصول پاکستان کے فارما سیکٹر میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ IIL پہلے ہی اپنے سبسڈریز، گیٹس فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سائی لائف فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ملک میں موجودگی رکھتی ہے۔

فیز-ون جائزے کے دوران کمیشن نے یہ جانچ کی کہ آیا یہ لین دین کسی مارکیٹ میں غالب پوزیشن کے قیام یا مضبوط ہونے کا سبب بن سکتا ہے یا متعلقہ مارکیٹوں میں مقابلے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ سی سی پی نے متعلقہ مارکیٹس کو تھیراپیوٹک کلاس کی سطح پر متعین کیا، کیونکہ طبی کیٹیگریز میں متبادل کی کمی موجود ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ اگرچہ نووارٹس پاکستان اور آئی آئی ایل کے درمیان کچھ تھیراپیوٹک کلاسز میں اوورلیپ موجود تھی، جیسے ذیابیطس، اینٹی رومیٹکس، اینٹی اپیلیپٹکس، اور قلبی امراض کی ادویات، تاہم ان کے مشترکہ مارکیٹ شیئرز اتنے نمایاں نہیں تھے کہ مقابلے کے حوالے سے تشویش پیدا ہو۔

اپنی جانچ کی بنیاد پر کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ لین دین کسی بھی متعلقہ مارکیٹ میں غالب پوزیشن پیدا یا مضبوط نہیں کرتا اور پاکستان میں مقابلے کو نمایاں طور پر کم کرنے کا امکان نہیں ہے۔

نتیجتاً اس حصول کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 31(1)(d)(i) کے تحت منظوری دی گئی۔

Comments

Comments are closed.